Fake Currency

انٹر بینک: ڈالر 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں مزید اضافہ کیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کےبعد 285 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 53 ہزار کی حد عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 53 ہزار سے آگے نکل گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج 53 ہزار کی حد کو عبور کر گیا۔

مارکیٹ کے پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 454 پوائنٹس کے اضافے سے 53 ہزار 111 پر ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 52 ہزار 656 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔