Dollar Rate

کرنسی مارکیٹس میں مسلسل دسویں روز ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ

کرنسی مارکیٹس میں مسلسل دسویں روزڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں آج ڈالرایک روپےسترہ پیسےبڑھ کردوسوبیاسی روپےچونسٹھ پیسےپربند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرایک روپےمہنگا ہوکردوسوچوراسی روپےکاہوگیا۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں دس روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالرپانچ روپےاکیاسی پیسےاور اوپن مارکیٹ میں سات روپےمہنگا ہوا۔

یاد رہے کہ کاروباری گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے کا ہوگیا تھا۔