Mobile Phone Import

موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرنمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمدات پر15.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 71.21 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 364 فیصد کم ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ستمبر2023 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 7.048 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا جواگست میں 4.97 ملین
ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 85.81 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات پر90.88 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا تھا ۔

واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیلی کام گروپ کی مجموعی درآمدات کاحجم 366.31 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 209.52ملین ڈالرتھا۔