Gold

عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ گرگئے

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔

صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر فی اونس کی کمی سے 2012 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 81 ہزار 842 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2550 روپے پر مستحکم رہی.