یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مستحکم

یو اے ای درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ، بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 28 اکتوبر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت 76.22 روپے پر برقرار رہی۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.11 درہم ملیں گے۔

یو اے ای درہم کے مقابلے میں بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکا بھی مستحکم ہیں، بھارتی کرنسی میں اماراتی درہم 22.55 روپے جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں 29.95 ٹکے پر برقرار ہے۔