Dollar

اوپن مارکیٹ ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 50 پیسے پرآگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں چار دن بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

اوپن مارکیٹ ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 50 پیسے پرآگیا،جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی 280 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100انڈیکس 42پوائنٹس بڑھ کر51 ہزار226 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔