Dollar

اوپن مارکیٹ: ڈالر 280 روپے کا ہو گیا

امریکی ڈالر کی قدر میں لمبی اڑان کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے کمی کا سلسلے جاری ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس48 ہزار سے اوپر چلا گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملے جلے رجحان کے ساتھ آغاز ہوا تاہم بعد میں یہ مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 405 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 127 کی بلند سطح پر آ گیا۔

گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 47 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔