روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

کراچی : پرائیویٹ ریفائنری کے لئے روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔

روس سے خام تیل کا یہ کارگو پاکستانی ریفائنری سنر جیکو پاک نے درآمد کیا ہے، خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا، سنرجیکو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان نے روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل درآمد کیا تھا ، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں پاکستان پہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوسرے شمپٹمنس کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔