Sugar

چینی کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کیخلاف پنجاب میں نیا سخت قانون نافذ

چینی کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کیخلاف پنجاب میں نیا سخت قانون نافذ کر دیا گیا ۔

نئے قانون کے مطابق سٹہ بازی کیلئے ذخیرہ چینی پرتین سال قید کی سزا مقرر جبکہ چینی بھی بحق سرکار ضبط ہوگی ۔شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کی گرفتاری کا اختیار بھی دیدیا گیاجبکہ کین کمشنرچینی کا ایکس ملزریٹ بھی مقررکرسکیں گے۔

پنجاب فوڈ سٹف (شوگر) آرڈر 2023 کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نگران پنجاب کابینہ نے گذشتہ اجلاس میں پنجاب فوڈسٹف کنٹرول ایکٹ کے تحت آرڈر کی منظوری دی۔

نئے قانون کے میں شوگر ملوں میں سٹہ بازی کیلئے رکھی گئی چینی ضبط کرنے کی اجازت مل گئی ،ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

نئے قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو چینی کی پرچون قیمت کنٹرول کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ،حکومت پنجاب کے مختلف افسران کو چھاپہ مارنے کے اختیارات تفویض کردیئے گئے۔

دوسری جانب محکمہ خوراک نے سٹہ بازی کیلئے رکھی گئی چینی کےڈیلرز کا ریکارڈ حاصل کرلیا۔