نئی زری پالیسی کا اعلان 31جولائی کو کیا جائے گا

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی زری پالیسی کا اعلان 31جولائی کو کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر31جولائی کو طلب کرلیا، جس کے بعد نئی زری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق زرعی پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پریس کانفرنس میں نئی زری پالیسی سے متعلق بیان دینگے۔

واضح رہے کہ اس وقت شرح سود 22فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے،تاجر اور صنعتکار اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں کمی کی توقع کررہے ہیں جبکہ معاشی تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شرح سود میں اضافہ یا موجودہ سطح برقرار رکھنے کا امکان ہے۔