پولیس نے خاتون اور معمر شہری کو یرغمال بنانیوالے ڈاکوؤں کو مہارت سے مار ڈالا

کراچی میں ڈاکوؤں نے راہ چلتی خاتون اور معمر شخص کو یرغمال بناکر فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے کمال مہارت سے نا کام بنا دیا۔

پولیس اہلکار نے پستول کی نوک پر خاتون کو یرغمال بنانے والے ڈاکو کو باتوں میں الجھایا، پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے موقع پا کر وار کر دیا۔

کورنگی عوامی کالونی میں ہوئی واردات کو علاقہ مکینوں نے موبائل فون کیمروں سے ریکارڈ کرلیا۔ خاتون کو یرغمال بنانے والا ڈاکو مارا گیا۔

ڈائگنوسٹک لیب میں معمر شخص کو یرغمال بنانے والا ڈاکو زخمی ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا جو کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔