پی ایس ایکس: آج کاروبار کا مثبت دن، انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 46 ہزار 682 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بازار میں 42 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 14 ارب 13 کروڑ روپے رہی۔

اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 66 ارب روپے ہے۔