Dollars

ڈالر کی اڑان، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا

امریکی ڈالر نے آج صبح کاروبار کے آغاز سے ایک بار پھر اڑان بھرنا شروع کی ہے، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 289 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 294 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 134 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 188 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔