پاکستانی گلابی نمک کی چین میں مقبولیت بڑھ گئی

اسلام آباد: چین میں پاکستانی گلابی نمک کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جب کہ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کو بہتر بنا کر چین کو اپنی برآمدات مزید بڑھا سکتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے معلوم ہوا ہے کہ 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمد 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی۔

سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے بتایا کہ گلابی نمک کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستانی حکومت کے ساتھ ایکسپلائرز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین میں پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر وانگ زیہائی نے ویبنار میں روشنی ڈالی کہ پنک سالٹ لیمپ ایک ایئر پیوریفائر کی طرح کام کرتا ہے، بیکٹیریا کو مارتا ہے اور دھول، الرجین، دھواں، بدبو اور مولڈ اسپورز کو دور کرتا ہے۔

مزیدبرآں بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کی چینی اور شوگر کنفیکشنری کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں.