اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت رجحان، 522 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

شیئر بازار میں 100 انڈیکس 522 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 920 پر بند ہوا جبکہ آج بلند ترین سطح 46 ہزار 122 رہی۔

پی ایس ایکس میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئر بازار میں آج 50 کروڑ 45 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 12 ارب روپے رہی۔

پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 71 ارب روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 963 ارب روپے تک پہنچی۔