سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی کی واپسی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کے باعث بالآخر تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔

حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، ایک موقع پر انڈیکس 200 سے زائد پوانٹس کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

100 انڈیکس 85.78 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45095.11 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.19 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 12 کروڑ 58 لاکھ 55 ہزار 52 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔