اِنٹربینک میں ڈالر کی اُڑان تیسرے روز بھی جاری، 284 روپے کا ہوگیا

کراچی: ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 284 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی سے کاروباری دن کا آغازہوا، جب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 282.25 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور ڈالر کی قدر 1.08 روپے کم ہوکر 281.04 روپے ہو گئی۔

بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ شروع ہوا اور ڈالر کی قدر 16 پیسے، پھر 59 پیسے اور پھر 96 پیسے بڑھ کر 284 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر 45144 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔