سونے کی مقامی قیمت میں اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی قیمت مستحکم ہوئی ہے لیکن ملکی سطح پر قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1925 ڈالر پر مستحکم رہی تاہم اس کے برعکس مقامی قیمت بڑھ گئی۔

مارکیٹ رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے کی سطح پر آگئی۔