اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال 27 ارب ڈالر پاکستان بھیجے، رپورٹ

کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کی گزشتہ مالی سال وطن بھیجی گئی ترسیلات زر کی مالیت ساڑھے 13 فیصد کم ہوکر 27 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق اس مالی سال بھیجی گئی ترسیلات زر کی مالیت مالی سال 22-2021ء کے مقابلے میں 13.6 فیصد کم رہی۔ جون 2023ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جون 2023ء میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب سے 515.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 343.0 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 324.7 ملین ڈالر اور امریکا سے 272.3 ملین ڈالر موصول ہوئے.