Dollar

انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1.86 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر 279.75 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت صرف دو روز تک گراوٹ کا شکار رہی ، جس کے بعد دوبارہ سے قیمت بڑھ گئی۔