سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

کراچی: ملکی سطح پر سونے کی قیمت کئی ہزار روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور فی تولہ قیمت 8 ہزار روپے تک کم ہوگئی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

ذرائع صرافہ مارکیٹ کے مطابق تعطیلات سے قبل سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی جو اب دولاکھ 8 ہزار روپے کی سطح پر آئی ہے۔