انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر نے مالی سال 24-2023 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کےلیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا عمل کل (3 جولائی) سے شروع ہوگا۔

ایف بی آر اعلامیے میں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کےلیے رواں مالی سال دوران ٹیکس ہدف 9600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔