Pakistan Stock Exchange

پی ایس ایکس: کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس میں 15 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 15 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 452 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 23 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 47 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 369 ارب روپے ہے۔