Court Order

فوجی عدالتوں کی کارروائی پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

اسلام آباد: سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی، استدعا اٹارنی جنرل کی یقین دہانی پر مسترد کی گئی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ نے سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے فوج کے زیر حراست افراد سے متعلق تین یقین دہانیاں کروا دیں۔ انہوں نے بتایا کہ نہ ہی زیر حراست کسی فرد کا فوری ٹرائل ہوگا نہ ہی سمری ٹرائل ہوگا، کسی بھی زیر حراست شخص کو سزائے موت نہیں دی جائے گی، وکیل مقرر کرنے کا موقع دیا جائے گا اور لواحقین کو بیان کی کاپی بھی فراہم کی جائے گی۔