Pakistan Stock Exchange

پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 65 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا لیکن جمعے کے دوسرے سیشن میں انڈیکس گراوٹ کا شکار رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 40 ہزار سے نیچے بھی گیا لیکن کاروبار کا اختتام 40 ہزار 65 پر کیا ہے۔

انڈیکس کی گراوٹ 86 پوائنٹس رہی جبکہ کاروباری دن میں انڈیکس 341 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں تقریباً پونے 14 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 3 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 163 ارب روپے ہے۔