فی تولہ سونے کے نرخ 1500روپے کم ہوگئے

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتیں کم ہوگئیں۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 1919 ڈالر کی سطح پر آجانے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

مقامی سطح پر فی تولہ سونےکی قیمت 1500روپے کی کمی سے 217000روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1285روپے گھٹ کر 186043روپے کی سطح پر آگئی۔