سندھ حکومت کا گندم کی بین الاضلاعی منتقلی پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

سندھ حکومت نے گندم کی بین الاضلاعی منتقلی پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خوراک سندھ مکیش کمار چاؤلا کا کہنا ہے کہ کل سے گندم کی بین الاضلاعی منتقلی پر سے پابندی ختم کی جارہی ہے، فلور ملز 4 ہزار ٹن تک گندم کہیں سے بھی گندم منگوا سکتا ہے۔

مکیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ فلور ملز 4 ہزار میٹرک ٹن تک اسٹاک بھی رکھ سکتاہے تاہم 4ہزار میٹرک ٹن سے زائد کوئی اسٹاک نہیں کرسکتا، مافیاز کا ملکر مقابلا کروں گا۔ وزیر خوراک سندھ نے مزید کہا کہ مافیا چاہتا ہے کہ گندم کی بوری کی قیمت ایک ہزار روپے ہوجائے۔