سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 1929 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہو کر 218500 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کی تنزلی کے بعد 187328 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قدریں بالترتیب 2550 روپے اور 2186.21 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔