Port

کراچی بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل کا انتظامی کنٹرول ابوظبی پورٹ گروپ کو مل گیا

بوظبی پورٹ گروپ کو کراچی پورٹ پر کنٹینر ٹرمینل کا انتظامی کنٹرول دیا گیا ہے۔ کے پی ٹی اورابوظبی پورٹس گروپ کے درمیان معاہدے کی مدت 50 سال ہے۔

معاہدے کے تحت ابوظبی پورٹس گروپ ٹرمینل میں22کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری کا دورانیہ10سال، بڑا حصہ 2026 میں انویسٹ کیا جائے گا۔ برتھوں کی گہرائی، کنٹینرز اسٹوریج کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔

برتھوں کی گہرائی کے بعد 8500 کنٹینرز لانے والے پوسٹ پینامیکس جہاز بھی لنگرانداز ہوسکیں گے جبکہ کنٹینرز رکھنے کی گنجائش ساڑھے7 سے بڑھا کر10 لاکھ کنٹینرز کی جائیگی۔ معاہدے کے تحت ٹرمینل کی تمام آمدن ڈالر میں ہوگی، ٹرمینل سے سالانہ آمدن کا اندازہ 3 کروڑ ڈالر لگایا گیا۔

خیال رہے کہ کابینہ کی کمیٹی برائے بین الحکومتی ٹرانزیکشنز نے ابوظہبی پورٹس کی جانب سے پاکستان کنٹینرز ٹرمینل کے آپریشن، مرمت وبحالی اورڈولپمنٹ حقوق کے حوالہ سے معاہدے کے شرائط (ٹی اوآرز) کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی سفارش کی ہے۔