یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔

حکام نے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کی کمی کی گئی جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 37 روپے سے 59 روپے تک فی لیٹر کمی کی گئی۔