فی تولہ سونے کی قیمت میں دوبارہ سینکڑوں روپے کی کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں دوبارہ سینکڑوں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے بعد 1948 ڈالر فی اونس ہوئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں لاہور ، کراچی ، اسلام آباد،کوئٹہ ، پشاور سمیت دیگرشہروں میں سونا 1600 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہو گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 98 ہزار 388 روپے گیا ہے۔