بجٹ 2023-24، اسلام آباد چیمبرز آف کامرس نےتجاویز پیش کر دیں

اسلام آبادچیمبرزآف کامرس نےبجٹ 2023-24 کیلئے تجاویز پیش کرتے ہوئےٹاپ ٹیکس پیئرزکیخلاف نوٹس وزیراعظم اوروزیرخزانہ کی منظوری سےمشروط کرنےکامطالبہ کیا ہے۔

صدراسلام آبادچیمبرزآف کامرس احسن بختاوری نے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات بڑھانےکیلئےتاجروں کومراعات دی جائیں،اورٹیکسٹائل شعبےکیلئےبجلی پرسبسڈی بحال کرنےکامطالبہ کیا۔

انہوں نے ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےٹیکس دہندگان کیلئےسالانہ ایوارڈ کااعلان کیاجائے،ٹیکس نیٹ میں اضافےکیلئےکمرشل میٹرزکوٹیکس نمبرزکےساتھ مشروط کیاجائے۔

احسن بختاوری نے تجاویز دیں کہ کسی بھی چھوٹے یا بڑے کاروبار کیلئے فری ٹریڈ لائسنس جاری کیا جائے،رینٹل انکم پر عائد 35فیصد ٹیکس کم کرکے 10فیصد تک لایا جائے ،ٹاپ ٹیکس پیئرزکیخلاف نوٹس وزیراعظم اوروزیرخزانہ کی منظوری سےمشروط کرنےکامطالبہ کیا گیا ہے۔