Lahore Corps Commander House set fire by PTI Protestors

کور کمانڈر ہاؤس لاہور حملے میں پی ٹی آئی قیادت ملوث نکلی

کور کمانڈر ہاؤس لاہور حملے میں پی ٹی آئی قیادت ملوث نکلی .پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیڈر شپ خود کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نکلی۔

ایک نجی اخباری ذرائع کے مطابق کورکمانڈر ہاؤس حملے میں پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات اور ثبوت سامنے آگئے۔

ویڈیو اور آڈیو میسیجز میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکٹھا ہونے کی بات کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما ہونے والے نقصان پر خوشی منا رہے ہیں، ہم نے پورا کور کمانڈر ہاؤس لاہور تباہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی سینیٹر چوہدری اعجاز اور علی چوہدری کی آڈیو کال سامنے آئی ہے۔