Army Called in KPK

خیبرپختونخوا حکومت نے بھی فوج کی خدمات طلب کر لیں

پنجاب حکومت کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی فوج کی خدمات طلب کر لیں۔ محکمۂ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج بلانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کی جائے۔

خیبرپختونخوا کے محکمۂ داخلہ کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کی تخفظ کے لیے فوج بلانے کی درخواست کی ہے۔