Karachi Police Van Fire

کراچی، جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 250 افراد گرفتار

پولیس نے کراچی میں بدامنی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 250 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران بس جلانے والے دو ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے لیڈر بھی شامل ہیں۔

زیر حراست افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا جا رہا ہے۔