PTI Goverment Dailogue

پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

اکستان تحریک انصاف نے ملک میں ایک ہی روز الیکشن کے معاملے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،فواد چودھری ،شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی، اعجاز چودھری ،حماد اظہر، محمود خان بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں مختلف تجویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر آپریشن کی بھرپور مذمت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے رائے دی کہ چودھری پرویز الٰہی کے گھر آپریشن ،مذکرات پی ٹی آئی کی طرف سے ختم کروانے کی سازش ہو سکتا ہے، مذکرات ہماری طرف سے ختم کرنے پر سپریم کورٹ میں حکومت کو موقع مل سکتا ہے۔

ارکان نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ مذکرات کو حتمی بنانے کے لئے زیادہ طول نہیں دینا چاہیے ، تجویز پر عمل نہ ہو تو مذکرات ختم کیے جاسکتے ہیں۔

تاہم رہنماؤں نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذکرات جاری رکھے جائیں۔