Gold Buscuits

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا اور قدر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 990 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت دو لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونے کی قدر میں بھی 686 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 188186 روپے ہو گئی ہے۔

مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2600 روپے اور 2229.08 روپے پر برقرار ہیں۔