Dollar

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر سستا

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ عید تعطیلات کے باعث جمعہ سے لیکر منگل بینک بند رہے تھے کہ جس کے باعث بدھ رواں ہفتے کا پہلا کاروباری روز ہے۔

FaceBook
Twitter
Linkedin