PTI Flag

عمران خان کا پنجاب میں ٹکٹوں کے معاملے پر بھی یوٹرن

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میںپارٹی ٹکٹوں کے معاملے پربھی یوٹرن لیتے ہوئے متعدد حلقوں کے ٹکٹ تبدیل اورزیر التوا حلقوں کے بھی ٹکٹ جاری کردیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں درخواستوں کاجائزہ لیا گیا۔

ریویو کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے درخواستوں کاجائزہ لینے کے بعد 21 حلقوں میں ٹکٹ تبدیل اور زیرالتواء9 خلقوںکے بھی ٹکٹ جاری کر دیئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی پی 7 سے کرنل شبیر کی جگہ طارق مرتضیٰ، پی پی 10 سے طیبہ ابراہیم کی جگہ کرنل اجمل صابر کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔

اس کے علاوہ پی پی 11 سے چوہدری عدنان سے ٹکٹ واپس لے کر عارف عباسی کودے دیا گیا ، اورپی پی 73 خالق داد کی جگہ سہیل گجر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر قیادت کی جانب سےیوٹرن لینے پر پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، کارکنوں نے پیراشوٹرنا منظورکےنعرے۔

پی پی62کا ٹکٹ طارق گجرسےواپس لینےپر کارکنوں نےجناح روڈ پرمظاہرہ کیا،مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے پیراشوٹرنا منظورکےنعرے بھی لگائے،مظاہرین نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی مخالف بینرز اٹھارکھے تھے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھاپہلےطارق گجرکوٹکٹ دیاگیا پھریوٹرن لےکر چوہدری محمدعلی کوٹکٹ دی گئی۔