Transportation

کرایوں میں دو سو فیصد سے زائد اضافہ کردیاگیا

دوسرے شہروں میں سفر کرنا اب مزید مشکل ہوگیا۔پنجاب میں انٹر،انٹراسٹی کرایوں میں دو سو فیصد سے زائد اضافہ کردیاگیا۔

پنجاب حکومت نے بھی کرایوں میں اضافے کیلئے ہری جھنڈی دکھادی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے پریشان ہیں اگر کرایوں میں اضافہ ہواتو مزیدمشکل ہو جائے گی۔

لاہورمیں بڑھتے کرایوں سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے کی چکی میں پس رہے ہیں اب کرایوں میں اضافہ کر کے عوام پرمزید بوجھ ڈالا جارہا ہے۔