PTDC Motels

کے پی؛سالوں سے بند پی ٹی ڈی سی موٹلز سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کابڑا اقدام سامنے آیا ہے۔سالوں سے بند پی ٹی ڈی سی موٹلز سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات ایک بار پھر سیاحوں کی میزبانی کوتیار ہیں۔کےپی کے سیاحتی مقامات پر واقع محکمہ ٹورزم کے بند موٹلز کھل گئے۔

پہلےمرحلے میں سیاحوں کیلئے چھ مختلف پی ٹی ڈی سی موٹلز کھولے گئے ہیں جن پرسیاح رہائش کیساتھ ساتھ سیرو تفریح بھی کر سکیں گے۔

ملاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں سیدوشریف، میاندم، بشی گرام، بونی،کالاش اورگلیات میں ایوبیہ پی ٹی ڈی سی موٹلز میں سیاحوں کی بکنگ جاری ہے۔