پاکستان نے روس سے خام تیل کا پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دیدیا

روس سے سستے تیل کی خریداری میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔پاکستان نے روس سے خام تیل پہلا کارگو جہازمنگوانے کا آرڈر دے دیا۔

حکام وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ روسی تیل کا پہلا کارگو بطورٹیسٹ منگوایا جا رہا ہے،پہلا کارگو آنے سے سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کا باقاعدہ آغاز ہوگا،پاکستان اپنی ضرورت کا 33 فیصد سستا تیل روس سےخریدنا چاہتا ہے۔روسی تیل کا پہلا کارگومئی کے وسط میں پاکستان پہنچے گا۔

پیٹرول پمپس ڈیلرز نے سستے پیٹرول اسکیم کی مخالفت کردی

حکام وزارت پیٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان روس سے دواقسام کا خام تیل منگوانا چاہتا ہے۔پاکستان میں روسی خام تیل یورال اورسوکولزریفائن ہوسکتے ہیں،پہلے کارگو کا تیل کو روسی ٹیم کی موجودگی میں ریفائن کیا جائےگا۔وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے بھی روس پہلا کارگومنگوانے کی تصدیق کردی۔