Azad Kashmir Assembly

نئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کا انتخاب، اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کو کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض نے اجلاس کی صدارت کی۔

گیارہ بجے شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض نے اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

اپوزیشن کے اراکین ایوان میں پہنچے تھے جبکہ حکومتی بینچ بدستور خالی تھی، اسپیکر اسمبلی بھی اجلاس میں نہ پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے مسلسل اجلاس تاخیر کا شکار ہو کر ملتوی کیا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کے انتخاب کا شیڈول بھی اب تک جاری نہیں ہوا۔

اسمبلی کے احاطے میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو توہینِ عدالت پر ہائی کورٹ نے نا اہل کر دیا تھا۔

قائدِ ایوان کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت درکا ہو گی۔

52 کے ایوان میں کم از کم 27 ووٹوں کے ساتھ قائدِ ایوان کو منتخب کیا جائے گا۔

نئے قائدِ ایوان آزاد کشمیر کے پندرہویں وزیرِ اعظم ہوں گے۔