Zaman Park Lahore

ملکی سیاسی بحران، جماعت اسلامی سے مذاکرات کیلیے پی ٹی آئی کی کمیٹی قائم

اسلام آباد: ملک میں سیاسی بحران کے حوالے سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی۔ مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک، سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سراج الحق کی مفاہمت کی کوشش پر حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر آمادہ

تحریک انصاف کی تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی پاکستان سے مذاکرات کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی حکومت اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

انہوں ںے وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی چیئرمین کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز دی تھی۔