Mobile Phones Tik Tok

پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں نے کام بند کردیا

درآمدات پر پابندیوں کے باعث پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنیوں نے کام بند کردیا۔

پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانے والی 30 مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی پروڈکشن بند ہوگئی جس کی وجہ سے اسمارٹ فونز کی قیمتیں آسمان چُھو رہی ہیں۔ قیمتوں میں 300 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

موبائل مارکیٹس میں ہیں سناٹے، دکانداروں کو انتظار ہے تو صرف گاہک کا اور گاہگ آجائے تو قیمت سن کر واپس لوٹ جاتا ہے۔ گاہک ہوں یا دکاندار، سبھی اس صورتحال سے پریشان ہیں جبکہ موبائل سازفیکٹریوں میں خاموشی ، مشینری بند اورہزاروں ملازمین کام کی تلاش میں بیٹھے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ماہانہ 25 لاکھ سے زائد سمارٹ فونز تیار کیے جارہے تھے،جس سے ملک کی نوے فیصد ضرورت پوری ہوتی تھی۔

سنئیر وائس چیئرمین موبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن مظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ سارا سامان بیرون ملک سے آتا ہے مگر ایل سی نہیں کھل رہی، یہی صورتحال برقرار رہی تو باقی کمپنیاں بھی پاکستان سے چلی جائیں گی۔