Prime Minister of Pakistan

وزیراعظم سے زرداری اور بلاول کی ملاقات، قانونی اور آئینی اقدامات کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی۔

تینوں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اس ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ آئندہ کی حکمت عملی سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام قانونی اور آئینی اقدامات کر نے پر اتفاق کیا۔