خیبر پختونخوا کے بیرون ملک شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے صوبائی حکومت نے قانون تیار کرلیا ۔
خیبرپختونخوا کے بیرون ملک رہنے والے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اوور سیز پاکستانیز کمشن بل تیار کرلیا گیا ہے جسے آج اسمبلی میں وزیر قانون آفتاب عالم پیش کریں گے ۔
بل کے متن کے مطابق قانون سازی کے بعد اوورسیز شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا، گریڈ 20 یا اس سے اوپر گریڈ کے سرکاری آفیسر کو اوورسیز کمیشن کا کمشنر مقرر کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ اوورسیز کمیشن کے چئیرپرسن ہوں گے۔
کمشنر اوور سیز شہریوں کے شکایات کو متعلقہ سرکاری ایجنسی یا ضلعی کمیٹی کو بھیجیں گے۔
کمشنر اورسیز شہریوں کے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر ڈسپلنری ایکشن تجویز کریں گے۔