Foriegn Currency

انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 34 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 288 روپے 43 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاو 295 روپے ہے.