Muzaffarabad High Court

مظفر آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دے دیا

مظفرآباد: مظفر آباد ہائی کورٹ نے عدالت مخالف بیانات پر وزیر اعظم آزاد کشمیر کو نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کردیا۔

مظفر آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اسمبلی کی رکنیت اور وزارت عظمی کے عہدے لیے نااہل قرار دے دیا۔ ان کی نااہلی کے ساتھ ہی پوری کابینہ بھی ختم ہو جائے گی۔

ہائی کورٹ نے فل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا اور انہیں عدالت سے متعلق بیانات پر قصور وار قرار دیتے ہوئے کورٹ کی سماعت ختم ہونے تک سزا سنائی۔

سردار تنویر الیاس نے عدلیہ مخالف بیانات دیے تھے جس پر عدالت نے نوٹس لیا تھا۔ سردار تنویر الیاس نے معافی بھی مانگی تھی تاہم عدالت نے ان کی معافی قبول نہیں کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو پبلک مقامات پر عدالت کے خلاف بات کرنے پر نااہل قرار دیا گیا ہے، اس سے قبل سردار تنویر الیاس نے عدالت میں غیر مشروط معافی بھی مانگی تھی جسے عدالت نے قبول نہیں کیا.