PIA

وزیراعظم اور وفود کے غیرملکی دوروں پر ایک ارب سے زائد کے اخراجات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سرکاری وفود کے غیر ملکی دوروں پر 9ماہ میں ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سرکاری وفود کے لیے مختلف ادائیگیوں، عطیات، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

کانفرنس، ورکشاپس و سیمینار کی مد میں 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، اخبارات، جرائد اور کتابوں پر 5لاکھ 98ہزار روپے خرچ کیے گئے جبکہ بیرون ممالک دیگرامور کی مد میں2 کروڑ روپے اخراجات ہوئے ہیں۔